فاران یامین :قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے روانہ ،قومی کرکٹ ٹیم صبح 4بج کر 5منٹ پر لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز 623 کے ذریعے دبئی پہنچے گی،ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا دستہ 18 کھلاڑیوں اور 13 آفیشل پر مشتمل ہو گا ،قومی ٹیم کے کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے،قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھارت میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم ،نائب کپتان شاداب خان ،فخر زمان ، امام الحق ،عبداللہ شفیق،محمد رضوان ،افتخار احمد شامل،سلمان علی آغا،محمد نواز،محمد وسیم جونئیر،شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ حارث روف،حسن علی،اسامہ میر،سعود شکیل قومی سکواڈ کا حصہ رہیں گے۔محمد حارث،زمان خان اور ابراد احمد ٹریولنگ ریزرو سکواڈ کے ہمراہ ہیں۔
اس کے علاوہ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف بھی قومی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوا،دبئی میں قومی کرکٹ سکواڈ 9گھنٹے قیام کرے گا،دبئی قیام کے بعد قومی ٹیم کا سکواڈ شام 8 بجے حیدرآباد پہنچے گا۔
مز ید ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔