ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست منی پور میں 5 ماہ بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بندکر دی گئی۔
بھارت کے میڈیا کے مطابق مئی 2023 سے اقلیتی قبائل کے خلاف تشدد کے مسلسل واقعات کے دوران پانچ ماہ سے بند انٹر نیٹ سروس 23 ستمبر کو بحال کی گئی تھی لیکن جونہی تشدد کا نشانہ بننے والی اقلیتی کمیونٹی کے طلبہ کا احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوا تو انٹرنیٹ سروس بحال کئے جانے کے چار دن بعد ہی دوبارہ بند کر دی گئی۔ اس مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹر نیٹ سروس یکم اکتوبر کو بحال کر دی جائے گی۔
منی پور کے دارالحکومت امپھال میں طلبا دو طلبا کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جب احتجاج کرنے والوں نے وزیر اعلیٰ کے سرکاری گھر کی طرف جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 50 سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔