تیل کےبعد گیس کی امپورٹ،پاک روس تجارت پروان چڑھنے لگی

Russia Pakistan Trade, LPG Consignment from Russia to Pakistan, LPG, Crude Oil, Russian Gas, Russian Oil, City42, Pakistan Energy Crisis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  روس سے پاکستان کو  ایک لاکھ  میٹرک ٹن ایل پی جی گیس کی بڑی کھیپ موصول ہوگئی ہے. شہباز شریف حکومت کے دوران پاکستان نے روس سے خام تیل کی خریداری شروع کی تھی اب ایل پی جی گیس کی امپورٹ بھی شروع ہو گئی۔

 پاکستان کو روس سے (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ ایران کے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے فراہم کی گئی۔ 

روس اور پاکستان کی حکومتیں ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی خریداری پر مذاکرات کررہی ہیں ۔

پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی تصدیق روس کی اسلام آباد میں ایمبسی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کی ہے۔