ایک اور مشکل: پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران مزید سنگین ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: حکومت کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی،پی ایس او کا مالی بحران مزید سنگین ہوگیا۔ پی ایس او کے مجموعی واجبات 760 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

درآمدی آر ایل این جی (ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ گیس) کے واجبات پہلی بار 468 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔ سوئی نادرن گیس درآمدی آر ایل این جی کی مد میں پی ایس او  کی 468 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔ پاور سیکٹر  کے ذمہ پی ایس او کے واجبات 184 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔ پی آئی اے ،حکومت اور روپے کی قدر میں کمی پر واجبات بڑھ کر 109 ارب روپے ہوچکے ہیں۔

پی ایس او کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو مقامی ریفائریز اور درآمدی آر ایل این جی کی مد میں 230 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔
پی ایس او نے تمام متعلقہ وزارتوں کو موجودہ صارتحال سے آگاہ کردیا ہے۔