(ویب ڈیسک)سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں ردوبدل کرنے کا اعلان کردیا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ( وزیر اعظم) مقررکیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو متعدد شاہی فرامین جاری کئے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کے سربراہ بنایا گیا ہے،کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔