لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی  

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی  
کیپشن: Rain,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بارش نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا ۔ لاہور میں گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹتا جارہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک بارشوں  کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ باغوں کے شہر لاہور کے موسم کی دن بہ دن رت بدلتی جا رہی ہے گزشتہ کچھ دنوں کی بارشوں نے موسم سہانا بنا دیا ، گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 22 ڈگری سنیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔ لاہور گزشتہ دنوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔  لاہور کے علاقوں مسلم ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مال روڈ ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔