اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں تبدیل کریں، واٹس ایپ کا نیادلچسپ فیچر

Whatsapp new feature
کیپشن: Whatsapp new feature
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں واٹس ایپ کا استعمال تیزی سے جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے تقریباً ہر ماہ ہی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، کمپنی نے ایک اور دلچسپ فیچر بیٹا ورژن پر متعارف کرادیا۔ 

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچرز پر کام کررہا ہے، ایسا ہی ایک اور نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں تبدیل کرسکیں گے، ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ( واٹس ایپ بیٹا انفو) WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرادیا ۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے نئے فیچر کے کچھ اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیکر کیلئے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا، یہ سیکشن ایموجیز، اسٹیکر اور جف آپشن کے ساتھ ہوگا، فی الحال نیا فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ عام صارفین کیلئے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔