ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور ان کے خاندان کو  برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ الزامات سے بری کردیا

british court
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانوی عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف،سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کئے گئے تھے۔ شہباز اور سلیمان کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا ان اکاؤنٹس کو پاکستان کی برطانوی حکومت سے کرپشن کا پیسہ واپس لانے کی درخواست کے بعد منجمد کیا گیا تھا۔

 برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

 برطانوی عدالت کی طرف سے بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ آج کے فیصلے نے مجھے اور نواز شریف کو بری نہیں کیا بلکہ پاکستان کو بھی کیا ہے۔ سچ کی طاقت جھوٹ سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر شہباز شریف، ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے بریت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے جو تحقیقات ہو رہی ہیں وہ نیب کی یا ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر نہیں ہو رہیں۔