(عابد چوہدری) کار سواروں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ کا قتل ،پولیس نے قتل کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ، کار سواروں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ قتل کر دیا،قتل ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی شناخت ندیم ولد سرفراز کے نام سے ہوئی۔مقتول جڑانوالہ کا رہائشی تھا اور اپنی فیملی کے ہمراہ رائیونڈ کرائے پر رہائش پذیر تھا۔پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکیورٹی گارڑ کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا۔