برطانیہ کا غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کیلئے خصوصی ویزے  جاری کرنیکا فیصلہ

Truck Driver England
کیپشن: Truck Driver
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرول سمیت اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے برطانیہ  نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث سپلائی چین متاثر ہو چکی ہے اور ڈر ہے کہ اشیائے ضروریہ کا یہ بحران کرسمس کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور اس حوالے سے برطانیہ کو  کم ازکم  ایک لاکھ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامناہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے امیگریشن قوانین میں نرمی کے لئے کہا ہے جس کے بعد فوری طور پر یورپ سے پانچ ہزار ڈرائیورمل سکتے ہیں۔ لیکن وزرا کا موقف ہے کہ برطانوی شہریوں کو تربیت دیکر روزگار دیا جائے۔

اس وقت برطانیہ کے پٹرول پمپوں پر رش اور لمبی قطاریں ہیں اور بوکھلائے ہوئے شہری گاڑیوں کے ٹینک فل کرانے کے ساتھ ساتھ پٹرول ذخیرہ بھی کررہے ہیں۔ کئی پٹرول کمپنیوں نے تیس پاؤنڈ سے زیادہ پٹرول دینے کی پابندی لگا دی ہے۔ تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا ہے کہ ان کے پاس دس دن کے لئے اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ موجود ہے اگر صورت حال بہتر نہ ہوئی توکرسمس پر بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ فوج کے تربیت یافتہ ڈرائیورانسٹرکٹرز کے زیادہ سے زیادہ برطانوی شہریوں کو ایچ جی وی( ہیوی گڈز وہیکل) ڈرائیونگ کی تربیت دے انہیں پرکشش مشاہروں پر بھرتی کیا جائے.