ویب ڈیسک: وزیرداخلہ شیخ رشید ن لیگ میں تین دھڑے بننے کی پیش گوئی کردی، شیخ رشید کا کہنا ہے ن لیگ میں سے ش کے علاوہ کچھ اور بھی نکلے گا۔ نوازشریف کی جعلی ویکسی نیشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔نیوزی لینڈ دورہ سبوتاژ کرنے والوں کے قریب ہیں،جلد بے نقاب کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائبر کرائم بہت بڑھ گیا ہے اس سال ایک لاکھ شکایت آئیں ان کو 2 ارب کا بجٹ جاری کررہے ہیں ایک سازش کے تحت اس ملک کے شناختی کارڈ،ویکسین اور پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق کوئی غلطی نہ ہو۔ کل 15 ملکوں کو آن آرائیول کا ویزے کے لیئے کابینہ میں بھیجا جائے گا۔
طورخم اور چمن میں آئی وی ایم ایس لگا دیا گیا ہے آنے جانے والوں کا ڈیٹا اب موجود ہوگا، ملک میں 60 کروڑ 61 لاکھ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے ہم جلد از جلد ای پاسپورٹ پر جانے والے ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی زندہ دفن ہوجائے گی میں نے پہلے کہا تھا ن سے میم نکلے گی اب ن سے کچھ اور بھی نکلے گا اب 2 کی بجائے ن لیگ میں 3 گروپ ہوں گے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت اب قریب آرہے ہیں جڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ سے متعلق انٹرپول سے رابطے میں ہیں جلد اچھی خبریں دیں گے، دو دن جو اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیاں چلی ہیں اس کی وجہ بنی گالہ کی پراپرٹی کے مسائل ہیں بلیک لسٹ شناختی کارڈ پر ویکسینیشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔
سیاسی طور پر نیا سیاسی ماحول ہوگا ن لیگ انتشار کا شکار ہوگی، خاندانی حکمرانی سے ان کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ پاکستان میں ٹی ٹی پی،القائدہ داعش کا خطرہ موجود ہے لیکن فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے اسلام آباد ایک حساس علاقہ ہے اسلام آباد کو کھلواڑ نہ بنایا جائے۔