حکومت کا غیر قانونی اسلحہ سے آمدنی بڑھانے کا فیصلہ

Illegal Weapon in Pakistan for Auction
کیپشن: Illegal Weapon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ریکوری، بلا لائسنس اور قدیمی اسلحہ کے حوالہ سے وفاقی حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔

ملک بھر میں پکڑے جانے والے غیر قانونی اسلحہ کی سالانہ آکشن کے ذریعے حکومتی آمدنی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے آمرز لائسنس رولز 2021 میں پالیسی واضح کردی۔ پالیسی کے مطابق ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز سال میں کم ازکم ایک مرتبہ اسلحہ فروخت کرنے کیلئے اوپن آکشن کا اہتمام کریں گے۔ 

 ملک بھر کے ڈپٹی کمشنرز اپنے دفتر میں غیر قانونی اسلحہ کو محفوظ رکھنے کیلئے علیحدہ سے کمرہ مختص کریں گے۔  پکڑے جانے والے اسلحہ کے سٹاک کی تفصیلات آن لائن کرنے کیلئے نادرا حکام کو سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایات بھی کر دی گئی،  آن لائن سافٹ ویئر میں اسلحہ کی ساخت، ماڈل، آئی ڈی نمبر کی تصاویر کو بروقت اپلوڈ کیا جانا لازمی ہوگا۔  اسلحہ کو محفوظ بنانے والا کمرہ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ضلعی مال خانہ میں اسلحہ صرف عارضی طور پر رکھا جا سکے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer