سٹی 42: اسلامپورہ تا خیمہ سادات شبیہہ ذوالجناح کےجلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، ایس پی ٹریفک آصف صدیق انتظامات کی سپرویژن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق 4 ڈ ی ایس پیز صاحبان کی نگرانی میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے راستہ کلیئر رکھنے کی ہدایت کردی۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ چند پوائنٹس سےٹریفک کو چندمنٹوں کیلئے بند کیاجائے گا جبکہ جلوس گزر تے ہی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ سے کسی قسم کی ٹریفک نہیں آ سکتی، بلاک سیداں کی طرف ساندہ روڈ سے ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
چوک ساندہ خورد سےبراستہ حید ر روڈ نیلی بار، نوری بلڈنگ کی طرف آخری بس سٹاپ اور نیلی بار چوک کی جانب سے مین بازار ٹریفک نہیں آ سکے گی۔
چوک حیدر روڈ سےساندہ روڈ اور ٹرن نیلی بار سے نیلی بارچوک ٹریفک کونہیں آنےدیا جائےگا۔ چوک سیکرٹریٹ کی جانب سے اسلامپورہ ٹریفک کونہیں آنےدیاجائے گا اور ٹرن پیٹرول پمپ نزد دفتر ڈی ایس پی سےسیکرٹریٹ ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ چوک استبول سےچوک چرچ اور لاج روڈ سےبھی چوک چرچ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائےگا۔
ٹریفک ڈائیورشن پلان جلوس ذوالجناح اسلام پورہ تا خیمہ سادات.#Trafficpolice #PSCATV #PPIC3 #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #CMpunjabofficial #PITB #DGPITB pic.twitter.com/Aw4rAtPOWy
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) September 27, 2021
ان کا کہنا تھا کہ لائبریری روڈ سے ریونیو بورڈ آفس، چوک ٹولٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انارکلی اور چوک بوٹامحل کی جانب سے اے جی آفس ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ چوک جی پی او سے اے جی آفس، باباموج دریاسے خیمہ سادات، چوک جین مندر سے ایڈورڈروڈ خیمہ سادات اور فرید کوٹ روڈ سےجانب جین مندرخیمہ سادات ٹریفک بند ہوگی۔
اسی طرح چوک جین مندر سے پرانی انارکلی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا جبکہ آخری بس سٹاپ سے ٹریفک ساندہ فردوس سینما کی جاسکتی ہے۔ شہری ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکیں گے۔ جی سی کالج کی طرف ڈائیورٹ چوک ضلع کچہری جبکہ ملتان روڈ سےٹریفک کوسمن آباد موڑ ، ڈبل سڑکاں ڈائیورٹ کیاجائے گا۔