کبڈی میچ، کورونا سے بچاؤ کے احکامات نظر انداز

کبڈی میچ، کورونا سے بچاؤ کے احکامات نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) کبڈی میچ میں انسداد کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، رکھ چندرائے چونگی امر سدھو میں پنجاب پولیس کی سرپرستی میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

موضع رکھ چندرائے امر سدھو میں قومی کبڈی پلیئرز نے بھی کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دئیے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کبڈی، رگبی اور کشتی جیسے کھیلوں پر تاحال پابندی عائد ہے، جس کے احکامات بھی نظر انداز کیے گئے۔ پابندی کے باوجود انتظامیہ نے شہریوں کا جم غفیر جمع کرلیا۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد درختوں پر چڑھ کر کبڈی میچ دیکھنے کیلئے موجود رہی۔ پولیس متعلقہ انتظامیہ کو روکنے کی بجائے معاونت میں مصروف عمل رہی، کبڈی میچ کے دوران سرعام اسلحے کی نمائش بھی جاری رہی۔ پولیس کی موجودگی میں سادہ کپڑوں میں ملبوس منتظمین بھی کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں انسدادِ کورونا ایس او پیز کے ساتھ اتوار کے روز گھڑ دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چھٹی کے روز لاہور ریس کلب میں گھوڑوں کی ریس کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شائقین نے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریس میں مار مرسی نامی گھوڑے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی، دیگر ریسوں میں گوندل گفٹ نامی گھوڑے نے بازی مار لی۔ ریس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے گھوڑوں کے مالکان کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ دلچسپ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔