پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے پروڈکشن پارٹنر مقرر کردیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے پروڈکشن پارٹنر مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز کو مشترکہ طور پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اپنا پروڈکشن پارٹنر مقرر کردیا ہے۔

ان حقوق کی فراہمی آر ایف پی کے ایک مکمل عمل کے تحت کی گئی ہے۔ ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکز نے مشترکہ طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 کی پروڈکشن کے بعد اب پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میچوں کی پروڈکشن کا انتخاب کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پی سی بی نے پی ٹی وی اسپورٹس اور آئی میڈیا کیمونیکشن کے ساتھ تین سال معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer