ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس کا معاملہ، ایف آئی اے کی کمبائن انویسٹی گیشن نے سلمان شہباز شریف کو یکم اکتوبر کو نو بجے طلب کر لیا، ایف آئی اے نے نوٹس صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر وصول کروایا۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز پچیس ستمبر کو ایف آئی اے انویسٹی گیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر سلمان شہبازدوسری مرتبہ پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  نوٹس کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں دس اعشاریہ پانچ بلین کی رقم ٹرانسفر ہوئی، اس رقم کی ٹرانسفر کے ذرائع کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔