گولڈ میڈل حاصل کرنیوالا چوہا،کارنامہ کیا تھا؟

گولڈ میڈل حاصل کرنیوالا چوہا،کارنامہ کیا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : چوہے نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔اس چوہے کا کیا کارنا مہ تھا کہ سونے کا تمغہ جیت لیا۔

سی این این کے مطابق اس چوہے کا نام میگاوا ہے جو افریقی نسل کا ایک بڑے سائز کا چوہا ہے۔ اسے بارودی سرنگوں اور دیگر دھاکہ خیز مواد کو سونگھ کر پکڑنے کی خصوصی تربیت دی گئی تھی۔ اب تک میگاوا نے 39بارودی سرنگیں اور 28دیگر دھماکہ خیز چیزیں پکڑیں۔ میگاوا صرف 30منٹ میں ٹینس بال کے سائز جتنے علاقے کو سونگھ کر کلیئر کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اتنے علاقے کو انسان اور میٹل ڈی ٹیکٹر کلیئر کرنے میں 4دن کا وقت لگاتے ہیں۔ 
 
کئی قیمتی انسانی جانیں بچانے والے اس بہادر چوہے کو برطانیہ کی ویٹرنری فلاحی تنظیم ’پیپلز ڈسپنسری فار سِک اینیملز‘ (پی ڈی ایس اے)کی طرف سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دہائیوں تک کمبوڈیا میں کی حالت رہی اور اب تک جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیںجو اب بھی لوگوں کی موت کا سبب بنتی رہتی ہیں۔ ہر سال درجنوں لوگ ان بارودی سرنگوں اور بموں وغیرہ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

کمبوڈیا دیگر ممالک کی معاونت سے سالہا سال سے ان بارودی سرنگوں اور بموں کا سراغ لگانے اور انہیں نکال کر ناکارہ بنانے کا کام کر رہا ہے۔ اس کام میں میگاوا نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer