ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کی اساتذہ اور ملازمین پر خصوصی نوازش

پنجاب یونیورسٹی کی اساتذہ اور ملازمین پر خصوصی نوازش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی نےاپنےاساتذہ اور ملازمین کو مفت داخلہ فارم جاری کرنےکا فیصلہ کیا،یونیورسٹی کےسات ہزار سے زائد ملازمین کومفت داخلہ فارم کی سہولت میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بی ایس آنرز اور ایم اے میں داخلوں کے لئےاساتذہ و ملازمین کوسہولیات فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،یونیورسٹی کےاساتذہ و ملازمین سےاپنے بچوں کےداخلہ فارم کے لئے فیس وصول نہیں کی جائےگی، پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ کے لئےفارم کی قیمت 500 روپےمقرر کی گئی ہے۔

ملازمین سےپانچ سو روپے وصول نہیں کیے جائیں گے،پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر نے فیس وصول نہ کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،فیس ختم کرنے سے پنجاب یونیورسٹی کے1200 سےزائد اساتذہ اور 6 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے،پرو وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

عللاوہ ازیں   پنجاب یونیورسٹی نےایم اے , ایم ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا، تیرہ مضامین میں امیدوار اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔شعبہ امتحانات کے تحت یکم ستمبر سےماسٹرز ڈگری کےامتحانات میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز  ہوچکا ہے،امیدوار سنگل فیس 4090 روپےکےساتھ اپنی رجسٹریشن 3 دسمبر تک کراسکتے ہیں،یونیورسٹی نےپرائیویٹ امیدواروں کے لئے13 مضامین کے نام بھی جاری کر دیئےہیں، جن میں اردو، انگریزی، اسلامیات، پنجابی، سیاسیات، تاریخ، ریاضی اورعربی کے مضامین شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer