وفاقی حکومت کا جبری گمشدگیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں بل لانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا جبری گمشدگیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں بل لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں بل لانے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے بل اس وقت وزارت قانون کے پاس موجود ہے، بل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں وزارت انسانی حقوق اور اقلیتی امور کے زیراہتمام ویب پورٹل برائے بین الاقوامی معاہدہ جات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کا مسئلہ اس وقت درپیش ہے۔ 

 اس معاملے پر اسمبلی میں بل لارہے ہیں ، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہے، پولیس ریفارمز بھی بے سود ثابت ہوں گی اگر سزائیں نہ دی گئیں۔

 صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، پنجاب بھر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ ویب پورٹل کے قیام کا مقصد بین الاقوامی معاہدہ جات کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔  

Shazia Bashir

Content Writer