(سٹی 42) محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبر پلیٹس کی بجائے موجودہ نمبر پلیٹس کا ہی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے 50 کروڑ سے زائد کی رقم محکمہ ایکسائز کو جمع کرائی گئی، رقم جمع کرانے کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجراء نہیں ہوا, محکمہ ایکسائز کو8 ماہ سے 15 لاکھ نمبر پلیٹس کی کمی کا سامنا تھا۔
محکمہ ایکسائز نے نمبرپلیٹس کا بحران بڑھنے پر موجودہ نمبرپلیٹس پر ہی ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا، موجودہ نمبرپلیٹ کا سائز 7 فیصد بڑا اور ہندسے بھی بڑے کیے جائیں گے، سمری جلد منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالاننگ میں بہتری کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹس شروع کرنے کی درخواست کی تھی، یونیورسل نمبرپلیٹ پر ورکنگ مکمل ہونے کے باوجود حکومت نے منصوبہ مسترد کر دیا۔