(جنید ریاض) لاہور میں ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت 100 نئے سرکاری سکول قائم کرنے کا فیصلہ،نئے سکول انصاف سکول منصوبے کے تحت شروع کیے جائیں گے۔
نئے سکولوں کو کرایہ کی بلڈنگز میں قائم کیا جائے گا،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام پیپر ورک مکمل کرلیا، سکولوں کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دینگے، سکول ان علاقوں میں شروع کیے جائیں گے جہاں پہلے سکول نہیں ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکولوں کی عمارتیں بنانے کیلئے فنڈز نہیں اس لیے کرائے کی بلڈنگز میں سکول قائم کیے جائیں گے۔