عیشہ خان: ریسکیو اکیڈمی میں ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب، اہلکاروں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو اہلکار کہتے ہیں خدمت کے جذبے سے اس شعبہ میں آئے، اپنے حلف کی پاسداری کریں گے۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور تھے، جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ریسکیو کے وسائل بڑھائے جارہے ہیں تاکہ ہر سطح پرعوام کی خدمت کی جاسکے۔
عملی میدان میں قدم رکھنے کا حلف اٹھانے والے امدادی اہلکار مصیبت میں پھنسے لوگوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں 889 ریسکیورز شامل ہیں، جو مختلف اضلاع میں فون آپریٹر، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، اور وائر لیس آپریٹر کی خدمات سرانجام دیں گے۔