ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، چارمعروف فوڈ پوائنٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، چارمعروف فوڈ پوائنٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے 4 معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل، ملٹی نیشنل فوڈ چین کو جرمانہ کردیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران چار معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل جب کہ ملٹی نیشنل فوڈ چین کو جرمانہ کیا. موٹروے سروس ایریا میں فرائی چکس، سب وے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ، بوم بوم ریسٹورنٹ اور ڈی تھان ریسٹورنٹ کو سیل کر کے میکڈونلڈز کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تیار اور خام اشیائے خورونوش کو براہ راست زمین پر سٹور کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ بدبودار فریزر، باسی گوشت، گندے برتن اورغلیظ کٹنگ بورڈ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ فرائی کے لیے غیر معیاری کوکنگ آئل، حلال فوڈ سرٹیفیکٹ کی عدم موجودگی پر مکڈونلڈز برانچ کو بھار ی جرمانہ کیا گیا۔