ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی نے نئی حکومت کو وعدہ یاد دلا دیا

پیپلزپارٹی نے نئی حکومت کو وعدہ یاد دلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی نے حکومت سے ٹاسک فورس کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ، پیپلزپارٹی نے حکومت سے ٹاسک فورس کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔  پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کے نعرے پرووٹ لیا اور 100 دن میں الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انھوں نےکہا کہ39 دن گزرگئے ٹاسک فورس کا اجلاس نہیں ہوا جبکہ ٹاسک فورس میں شامل مخدوم خسروپرویزاورمخدوم شاہ محمود قریشی پرلوگوں کو تحفظات ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم عثمان نےکہا کہ پارلیمان اور آئین کی بالادستی کیلئے حکومت جو اقدام اٹھا ئیگی اسکے ساتھ کھڑے ہیں۔ تاہم اس کے برعکس کوئی بھی حکومتی اقدام ہوا تو پیپلزپارٹی اسکے خلاف سیسہ پلائی دیواربن کر کھڑی ہے۔ مخدوم عثمان نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے ٹاسک فورس کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

مخدوم عثمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے وائی ڈی اے کو بدمعاش قراردینا قابل مذمت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer