ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونچھ ہاؤس اراضی کیس، ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب

پونچھ ہاؤس اراضی کیس، ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورکورٹ میں پونچھ ہاؤس کی اراضی اورنج لائن ٹرین منصوبہ کے استعمال کے لئے دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

 عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر انوارالحق سے یکم اکتوبر کوجواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نےکیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ا ورنج لائن منصوبہ کے لیے پونچھ ہاوس کی اراضی ایکوائر کی گئی منصوبہ میں استعمال ہونے کے باعث پونچھ ہاوس کی اراضی تباہ ہوگئی ہے۔

ابھی تک پونچھ ہاوس کی اراضی کو بحال نہیں کیا گیا، پونچھ ہاؤس فٹ پاتھ پر پھلوں اور ریڑھی بان نے قبضہ کررکھا ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت پونچھ ہاوس کو اصل حالت میں بحال کرکے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer