(قیصر کھوکھر ) نیا ساز ہے راگ بدلے گئے، شہریوں کی داد رسی اولین ترجیح قرار پاگئی ، محکموں کے سیکرٹریوں کو دن10 بجے سے12 بجے تک دفاتر میں موجودرہنے کی ہدایت، چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ افسران اپنے ماتحت عملہ کی شہریوں کے لئے رسائی کو حاضری یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ دن 10 بجے سے12 بجے تک اپنے دفاتر عوام کے لئے کھول کر رکھیں ، تما م سیکرٹریز اوپن ڈورپالیسی کی مانیٹرنگ بھی کریں، چیف سیکرٹری پنجا ب کا کہنا تھا کہ مقرر کئے گئے وقت میں کو ئی میٹنگ، کو ئی اجلاس اور نہ کو ئی فیلڈ ویزٹ رکھیں، اس دوران صرف عوامی شکایات سُنیں اور ان کے حل کے لئے مو ثر اقدامات اٹھائیں،ان کو ملنے میں کسی قسم کی کو ئی روکاٹ نہ ہو تاکہ عوامی شکایات کو کم کیا جا سکے۔
چیف سیکرٹر ی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پولیس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت اداروں کی اوپن ڈور پالیسی کو چیک کریں اور اس با ت کو یقینی بنا ئیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔