(سٹی 42) تیرے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہو،ساری جنتیں میرے ساتھ ہوں،یہ گانے کے بول تو آپ نے سنیں ہونگے لیکن کینال روڈ پر لاہوریوں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے تب دیکھا جب ڈولفن فورس کے دو اہلکار پٹرول ختم ہونے پر دو خواتین موٹر سائیکل سواروں کو ہاتھ پکڑ کر فلنگ سٹیشن چھوڑ کر آئے۔
سٹی 42 کے مطابق کینال روڈ پر دو خواتین کی موٹر سائیکل کا پٹرول ختم ہوگیا۔ انہوں نے قریب سے گزرنے والے ڈولفن اہلکاروں سے مدد مانگی جس پر ڈولفن اہلکار وں نے فلمی انداز میں مدد کی، سرکاری موٹر سائیکل پرپیچھے بیٹھے ایک ڈولفن اہلکار نے خاتون موٹر سائیکل ڈرائیور کا ہاتھ پکڑ ا اور دوسرے اہلکار نے اپنی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خواتین کو پٹرول پمپ تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ڈولفن فورس ترکی پولیس کے طرز پر سٹریٹ کرائم کو کنٹرل کرنے کیلئے بنائی گئی ہے،اس فورس کو تربیت بھی ترک ماہرین نے ہی دی تھی۔