سکھر میں سینئیرصحافی کے قاتل پکڑے گئے

Killers of the journalist arrested, Sakkar, Police action, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امداد بزدار: کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت کے نتیجہ میں شہید سینئیر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزم گرفتار  ہو گئے۔ ملزموں سےہتھیار برآمد کر لئے گئے۔

ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بنیاد پر شیر محمد شیخ ، محمد رمضان شیخ اور بشیر مہر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ جاں محمد مہر کے قتل کا منصوبہ شیر محمد شیخ کے گھر میں بنایا گیا، اس دوران شیرو مہر اور دیگر ملزمان کا گھر میں آنا جانا تھا،۔ محمد رمضان شیخ ملزمان کے ساتھ جان محمد کے گھر، آفس اور دیگر مقامات پر ریکی کرتے رہے۔

واردات کے بعد بشیر مہر نے ملزمان کو پناہ دی اور کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا۔

ایس ایس پی سکھر  نے بتایا کہ بشیر مہر ملزمان کو کچے میں اسلحہ سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان پر تماچانی تھانے میں مزید 4 مقدمات درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔گرفتار سہولت کاروں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ، ملزمان کو کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا،

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں  نے مزید بتایا کہ شھید جان محمد مھر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی دیگر ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔