وزیراعلیٰ محسن نقوی کی بند رورڈ آمد، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ پرکام تیزکرنےکی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جمعہ کے روز نیازی چوک تا بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا، سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کیلئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو خود کام کی نگرانی سونپ دی۔ 


وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کرنے والے مزدورں سے مصافحہ کیا اور ان مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز کو کا م کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی 

  محسن نقوی نےسیکرٹری ہاؤسنگ  سے کہا کہ اس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہے،  وہ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔
بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ 7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تعمیر کیلئے دن رات کام کیا جائے۔ بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہاہے۔  پیکیج ون کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے جبکہ پیکیج ٹو کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے۔ سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر،چیف انجینئر ایل ڈی اے،ایم ڈی نیسپاک اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔