(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہنا ہے کہ اُنہوں نے پولیس افسران کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن نمٹا دی۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر سماعت کی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے اور بیان دیا کہ سی پی او راولپنڈی اور دیگر پولیس افسران میرے ملزم ہیں اور میری گرفتاری میں ان کے چہرے شامل ہیں لیکن میں فی سبیل اللہ اُنہیں معاف کرتا ہوں۔ شیخ رشید احمد کے بیان پر عدالت نے اُن کی گرفتاری کے خلاف دائر پٹیشن نمٹا دی۔