بڑا استعفیٰ آگیا

بڑا استعفیٰ آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

  ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے تقرر پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کیونکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو بعد از ریٹائرمنٹ ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا اور موجودہ نگران حکومت میں بھی وہ خدمات جاری رکھے ہوئے تھے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-27/news-1698394631-1689.jpg

  نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ کے استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

  یاد رہے کہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ نوید بلوچ کی جگہ چار سال کے لئے جلد پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ورلڈ بینک چلے جائیں گے تاہم ڈاکٹر توقیر شاہ کی ورلڈ بنک تعیناتی کے حوالے سے کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، ہائیکورٹ نے اس حوالے سے فریقین کو گزشتہ سماعت پر نوٹس بھی جاری کر رکھے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer