(عمران یونس) محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 89 اساتذہ کے رکے ہوئے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔محکمے کیجانب سے 89 اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ایچ ای ڈی نے 25 دنوں سے تبادلوں کے احکامات روک رکھے تھے۔متعلقہ تمام تبادلوں کے احکامات فی میل اساتذہ کے ہیں۔متعدد اساتذہ تاحال تبادلوں کے احکامات کے منتظر ہیں۔