(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
کچھ دن قبل مشہور سٹائلسٹ سعد سمیع نے مہربانو کی مہندی اور شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔
شادی سے متعلق مہربانو نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی خبروں کی تصد یق کی ہے۔ تصاویر میں ’میرے ہم نشین‘ کی اداکارہ کو ان کے شوہر، دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی اداکارہ مہربانو نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے پروڈیوسر شاہ رخ علی سے شادی کی ہے جن سے رواں برس فروری میں انہوں نے خفیہ طور پر منگنی کی تھی۔
View this post on Instagram