سٹی 42:شعبہ صحافت سے منسلک ایک اور معروف سنئیرصحافی اور ٹی وی اینکر پرسن جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر پرسن فواد خورشیدانتقال کرگئے ہیں۔44 سالہ فواد خورشید ایک سال سے شدید علیل تھے۔ فواد خورشید 20 سال کے قریب صحافت سے منسلک رہے ۔ فواد خورشید جیو،ڈان،کیپیٹل، نیو اور پبلک نیوز سے وابستہ رہے ۔ فواد خورشید نے کئی پروگرامز کی میزبانی بھی کی ۔ان کی نماز جنازہ آج نماز عشاء کے بعد فضائیہ مسجد،فضائیہ ہائوسنگ اسکیم،ایکسپریس وے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔