ویب ڈیسک: تحریک انصاف کا لانگ مارچ ، لبرٹی چوک کے اطراف سکولز نے امتحانی شیڈول تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث لبرٹی چوک کے اطراف میں سکولوں نے اپنا شیڈول تبدیل کردیا۔ بیشتر پرائیویٹ سکولز نےچھٹی دے کر آن لائن کلاس کردی۔
پرائیویٹ سکولز نے والدین کو شیڈول میں تبدیلی سے آگاہ کردیا۔
سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کل شہرکے سکولوں میں کوئی چھٹی نہیں ہوگی تمام سکول شیڈول کےمطابق کھلیں گے۔