ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نے نسوار کو بھی نہ چھوڑا،قیمت میں کتنا اضافہ ہوا،جانئے

Increased
کیپشن: Naswaar price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)مہنگائی نے نسوار کو بھی نہ چھوڑا، نسوار کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 5 روپے جبکہ بڑے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا۔ چھوٹے پیکٹ کی قیمت 15 روپے اور بڑے پیکٹ کی قیمت 20 روپے ہوگی۔

تاجر رہنماوں نے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا، صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں نے نسوار جیسی عام چیز پر بھی اثرات دیکھا دئیے ہیں۔

شہریوں نے بھی نسوار مہنگی ہونے پر حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی، گھی ، پٹرول مہنگا ہوا جس پر صبر کر لیا، اب نسوار بھی مہنگی ہو گئی، حکومت نسوار کو سستا کرے۔مارکیٹ ڈیلرز کی جانب سے نسوار کے چھوٹے پیکٹ کی فی درجن قیمت 180 روپے اور بڑے پیکٹ کی قیمت 240 روپے فی درجن مقرر کردی گئی ہے جس پر خریدار مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ حکومت وقت نسوار کو سستا کرے تاکہ خوائش مند افراد پر اسکی خریداری کا مزید بوجھ نہ پڑے۔