لانگ مارچ: مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں، اندھا دھند شیلنگ، 3پولیس اہلکار جاں بحق

TLP Long March Warning
کیپشن: TLP Long March
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کالعدم مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان نے وفاقی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے بدھ کو ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے کارکنوں کا قافلہ جی ٹی روڈ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق پولیس نے قافلے کے دونوں اطراف سے شیلنگ شروع کی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے سادھوکی میں مارچ سے داخلے سے قبل سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے اور سڑک کو بھی کئی جگہ سے کاٹ کر خندقیں بنا دی ہیں۔ ٹی ایل پی کے مارچ کو روکنے کے لیے اس وقت لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی پولیس فورس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس دوران پولیس اہلکاروں اور تحریکِ لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔پولیس  ترجمان کے مطابق ان تازہ جھڑپوں میں قصور پولیس سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی اکبر    سمیت 3پولیس اہلکار جاں بحق  ہو گئے ہیں  ترجمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریکِ لبیک کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی  اور تیزاب سے بھری بوتلیں پھینکی گئیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر