لانگ مارچ: متعدد سڑکیں بند، خندقیں بنا دی گئیں

Police shelling on TLP march
کیپشن: TLP Long March
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مذہبی تنظیم کا قافلہ سادھوکی  پہنچ گیا،   پیش قدمی سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق پولیس نے قافلے کے دونوں اطراف سے شیلنگ شروع کی ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے سادھوکی میں مارچ سے داخلے سے قبل سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے اور سڑک کو بھی کئی جگہ سے کاٹ کر خندقیں بنا دی ہیں۔ ٹی ایل پی کے مارچ کو روکنے کے لیے اس وقت لاہور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی پولیس فورس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ مارچ کے چاروں اطراف میں انٹرنیٹ کی سہولت پہلے ہی منقطع کی جا چکی ہے۔


اس سے پہلے 10 بجے کے قریب مریدکے سے ٹی ایل پی نے مارچ کا دوبارہ آغاز کیا تھا اور راستے میں حکومت کی طرف سے کھڑے کنٹینر کرین کی مدد سے ہٹا کے راستہ صاف کیا گیا۔  اس سے قبل مذہبی جماعت نے مریدکے میں چار روز دھرنے کے بعد حکومت کی جانب سے مقررہ وقت پر مطالبات نہ ماننے کے بعد اسلام آباد کی طرف دوبارہ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تنظیم کے رہنما مفتی محمد وزیر کا کہنا  ہے کہ مارچ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پوری کوشش کی کہ مذاکرات کامیاب ہوں، لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر