ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکو مت کی تین ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن

Punjab govt
کیپشن: Punjab govt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت کو پہلے تین ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن مل گئی .محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق صرف ماہ ستمبر میں 36 ارب 67 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا جس میں شہریوں سے ٹریفک چالان کے نام پر وصول کیے گئے 84 کروڑ روپے بھی شامل ہیں ۔

پنجاب حکومت نے ٹیکس اور غیر صوبائی محاصل کی مد میں اپنے ذرائع آمدن کا تخمینہ 404 ارب روپے مقرر کیا ہے جس کو مالی سال کے اختتام پر سو فیصد حاصل کرنے کا ہدف بھی مقرر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سیلز ٹیکس کی مد میں 32 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کیے ہیں اور بورڈ آف نے مجموعی طور پر 15 ارب جبکہ ستمبر میں 6 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس اور وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد 15 ارب روپے کی آمدن جمع کی جبکہ غیر صوبائی محاصل میں 26 ارب روپے کی آمدن صوبائی خزانے میں آچکی ہے ۔پںجاب اہئج وے ڈیپارٹمنٹ نے بیشتر سڑکوں پر لگے ٹول ٹیکس کی مد میں 1 ارب روپے اور ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کے ٹریفک چالان کرکے مل84 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا ہے ۔