ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات نے شعیب، نعمان تنازعے کا نوٹس لے لیا

Shoaib Akhtar Nauman Niaz
کیپشن: Shoaib Akhtar Nauman Niaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شعیب اختر اور سرکاری ٹی وی کے اینکر کی لائیو پروگرام میں نوک جھونک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اطلاعات نے شعیب اختر اور سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں گے جب کہ پی ٹی وی کے ایچ آر سمیت دیگر شعبوں کے لوگ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے تنازع کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

اس دوران میزبان اور شعیب اختر کے درمیان آن ائیر اور آف ائیر ہونے والی گفتگو کی فوٹیج دیکھی جائیں گی جبکہ کمیٹی اپنی فائنڈنگز فواد چوہدری کو بھجوائے گی جس میں اینکر کی غلطی ثابت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تحقیقاتی کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کو بھی بلائے گی جس میں دونوں کے مؤقف کو سنا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی وی  اسپورٹس کے اینکر نعمان نیاز نے لائیو شو کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ تلخ رویہ اپناتے ہوئے شو سے اٹھ کر جانے کا کہا جس کے بعد وہ شو چھوڑ کر چلے گئے تھے،   سابق کرکٹر کے شو سے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور شائقینِ کرکٹ سمیت سوشل میڈیا پر شعیب اختر کے ساتھ ایسا تلخ رویہ اپنانے پر اینکر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اینکر نعمان نیاز کے نام سے منسوب ہیش ٹیگ NaumanNiaz# بھی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer