ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرا سیٹھی نے خواتین کے لباس پر تنقید کرنیوالوں سے بڑا سوال کردیا

Mira Sethi
کیپشن: Mira Sethi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سٹی42) اداکارہ، لکھاری و میزبان میرا سیٹھی نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں 'مردانگی' کی تشریح اتنی مختصر ہوچکی ہے کہ وہ عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے۔

میرا سیٹھی نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کے بعد اپنے اور دیگر ساتھی خواتین کے لباس پر ہونے والی تنقید پر بات کی اور کہا کہ بعض لوگوں نے ان کی تصاویر پر نامناسب کمنٹس کیے۔میرا سیٹھی نے بتایا کہ ان کی اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ 'اب اگر وہ مردانگی کے ہاتھوں مجبور ہوکر کچھ کردیا یا کہہ دیا تو پھر آپ بولیں گی۔

میرا سیٹھی نے خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے افراد سے سوال کیا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ 'مردانگی' کے ہاتھوں مجبور ہونے کا 'آئیڈیا' کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اب 'مردانگی' کی تشریح اتنی مختصر ہو چکی ہے کہ ان کی 'غیرت' اور مردانگی عورت کے لباس سے شروع ہوکر وہیں پر ختم ہوتی ہے، انہیں مذکورہ آدمی کا کمنٹس نامناسب لگا، جس کی وجہ سے انہوں نے آواز اٹھائی۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی معاشرے میں ایک خودمختار عورت اور روادار آدمی دونوں رہ سکتے ہیں مگر لوگوں نے مردانگی کو اتنا محدود کردیا ہے کہ عورت کے لباس میں اگر کسی کو شوخی نظر آتی ہے تو 'مردانگی' کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ 'مردانگی' کی تشریح کو بڑا کرنے سمیت اپنی سوچ کو بھی بڑھائیں، میرا سیٹھی نے دلیل دی کہ اگر کوئی مرد ان کے سامنے 'کسی ہوئی جینز پینٹ' پہن کر بیٹھا ہوگا تو وہ انہیں یہ نہیں کہیں گی کہ وہ انہیں 'گناہ' کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عورتیں ایسی باتیں نہیں کرتیں اور ساتھ ہی سوال کیا کہ خواتین ایسی باتیں کیوں نہیں کرتیں؟

Sughra Afzal

Content Writer