ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر جاری کردیئے،وزیراعظم کا اظہار تشکر

dollar
کیپشن: dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دے دیئے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی نے اسٹیٹ بینک میں رقم جمع کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی دے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر رکھے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے 1.2 ارب ڈالر کی ریفائن پیٹرولیم مصنوعات کی فنانسنگ پر بھی محمد بن سلمان سے اظہارِ تشکر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے،  بشمول سعودی عرب نے ایسے وقت پاکستان کا ساتھ دیا جب دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے۔
  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو موخر ادائیگیوں کی سہولت پر تیل فراہم کرے گا، پاکستان کو سالانہ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی امداد سے تجارت اور فاریکس اکاونٹس پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔  سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔