ویب ڈیسک : سرکاری چینل پی ٹی وی سپورٹس نے فاسٹ بولر شیعب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخی کے واقعہ کے بعد تحقیقات کے لیے ایک انکوئری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی سینئیر عہدیداروں پر مشتمل ہو گی۔
اس سے قبل شعیب اختر نے ویڈیو بیان میں مستعفی پونے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ شب ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام ’گیم آن ہے‘ میں شریک ہوئے تھے جس کے ایکسپرٹ پینل میں شعیب اختر سمیت ویون رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، ثنا میر اور اظہر محمد بھی شامل تھے۔ ہوا کچھ یوں کہ شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی سے شروع میں باؤلنگ نہیں کروانی چاہیے تھی کیونکہ بعد میں گیند ریورس ہو رہی تھی۔
سابق کرکٹر نے نعمان نیاز سے سوال کیا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کی گیند ریورس ہو رہی تھی آپ نے گیم دیکھا؟‘ جس کے جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’جی میں نے تو میچ دیکھا، میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں’۔ نعمان نیاز کی بات کے جواب میں شعیب اختر نے دوبارہ کہا کہ ’آپ کھوئے ہوئے تھے‘۔ پھر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی تعریف کی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینے کی بات کی لیکن انہوں نے بعدازاں غلطی سے شاہین شاہ آفریدی کا نام لے لیا۔
Join our full bench strength with a galaxy of stars @ivivianrichards @David215Gower @shoaib100mph @mir_sana05 @iRashidLatif68 @AzharMahmood11 @AJavedOfficial & @mdk_gul hosted by @DrNaumanNiaz LIVE now on PTV-Sports. #GameOnHai pic.twitter.com/XMJd9r8u0X
— PTV Sports (@PTVSp0rts) October 26, 2021
"...You can go ... I am saying on air ..."
— Basit Subhani (@BasitSubhani) October 26, 2021
Dr Nauman Niaz to Shoaib Akhtar Live on PTV Sports pic.twitter.com/2rJEHFZDLh
انہوں نے کہا کہ ’عاقب جاوید شاہین آفریدی کو لے کر آئے اور انہیں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا‘ جس پر نعمان نیاز نے شعیب اختر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی پاکستان کے لیے انڈر 19 کھیل چکے تھے‘۔
شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک سوال کیا تاہم ان کے تجزیے کے دوران ہی اینکر نے تلخ رویہ اپناتے ہوئے انہیں شو چھوڑ کر جانے کو کہا جس پر سوشل میڈیا پر اینکر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
پی ٹی وی سپورٹس پر قومی کرکٹ سٹار شعیب اختر کے ساتھ ڈاکٹر نعمان نیاز کی بدسلوکی کے واقعہ پر پی ٹی وی انتظامیہ نےواقعہ کا نوٹس لےلیا، پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا، انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔
شعیب اختر کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے کو ختم کریں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنے کے لئے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
سابق فاسٹ باولرکا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021