ویب ڈیسک : کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ 516نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.34فیصد رہی۔
پاکستانی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ 516نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.34فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں38ہزار430افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،516مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار445مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 27 Oct 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) October 27, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 38,430
Positive Cases: 516
Positivity %: 1.34%
Deaths : 13
Patients on Critical Care: 1445
پنجاب میں 12 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار555، خیبرپختونخوا 5 ہزار729، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار646، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار450، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار777، بلوچستان میں 33 ہزار211، آزاد کشمیر میں 34 ہزار450 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔