آئی جی پنجاب نے افسران واہلکاروں کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا 

آئی جی پنجاب نے افسران واہلکاروں کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچاؤ کے لئے آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کو بائیو میٹرک حاضری سے روک دیا۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، سی پی اوز اور آر پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلے میں آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور پولیس لائنز میں افسران و اہلکاروں کو بائیو میٹرک حاضری لگانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کو تھانوں ٹریفک سیکٹرز اور پولیس لائنز میں چسپاں کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق افسران و اہلکار مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں، جو شخص نزلہ، زکام اور فلو میں مبتلا ہو اس سے تین فٹ کا فاصلہ رکھیں اور افسران و اہلکار سینیٹائزر استعمال کرنے کی عادت اپنائیں۔

دوسری جانب شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 75 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی اور ایک موت واقع ہوئی ہے۔ صوبے بهر میں مجموعی طور پر کورونا کے 207 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

شہر میں وبا کے دوران مجموعی طور پر کورونا کے 51 ہزار 724 مریض رپورٹ اور 914 اموات ہوچکی ہیں۔ صوبے بهر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد  1 لاکھ 3 ہزار 82 اور 2336 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ 97 ہزار 361 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔