فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب نے گندم کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کے بعد فلور ملوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے  کہا کہ صوبے بھر میں آٹے کی مقررہ قیمت پر وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اضلاع کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق گندم کاکوٹہ فراہم کیا جائے گا۔


چیف سیکرٹری نے یہ ہدایت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں سہولت بازاروں اور مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹے اور چینی کے نرخوں اور دستیابی اور صوبے میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈویژنل کمشنرز نے چیف سیکرٹری کو اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان  اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کی ہدایات کے مطابق مہنگائی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے جامع لائحہ عمل کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آٹے پر اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے جسکا مقصدعام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں قیمتوں کیساتھ ساتھ اشیاء کے معیار پر بھی نظر رکھی جائے، صارفین کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق صوبے میں 380سہولت بازاروں کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں آٹااور چینی سمیت اشیاء ضروریہ رعائتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer