کورونا کا خدشہ، یونیورسٹیاں بند ہوں گی یا نہیں؟ ایچ ای سی نے بتادیا

کورونا کا خدشہ، یونیورسٹیاں بند ہوں گی یا نہیں؟ ایچ ای سی نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کورونا وباء کے پیش نظر یونیورسٹیاں بند کرنےکی افواہیں،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وضاحتی بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ جامعات بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جامعات بند کرنے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں ۔ ایچ ای سی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز تمام جامعات کو دیے جاچکے ہیں،طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ ایچ ای سی کے مطابق ہر جامعہ اپنی صورتحال اور حالات کا جائزہ لیکر کر خود فیصلہ کرے۔مقامی انتظامیہ کیسز بڑھنے پر تعلیمی ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا وبائی کی لہر میں کمی کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں،مگر لمز یونیورسٹی تاحال بند ہے  طلبا کلاسز کا آغاز نہ ہونے پر سڑکوں پر آگئے،ان کا کہناتھا کہ تمام جامعات کھل گئیں ان کی جامعہ کو بھی کھل جانا چاہئے، آن لائن تعلیم ان کی فیسوں اور صحت کو متاثر کررہی ہے۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی مختلف کلاسز کے طلبا نے یونیورسٹی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا تھا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بند نہیں ہے، روز ایک ہزار سے زیادہ طلبا وزٹ کرتے ہیں، حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگلے سمسٹر سے روایتی طریقے سے کلاسز لگانے کا پلان ہے۔ احتجاج کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو مذاکرات کے لیے بلایا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer