ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد ملہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد ملہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے پر  خاتون سے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عابد کا دو نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ دے دیا، ملزم کو جیل سے لا کر عدالت پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کے جیل سے وارنٹ بھجوائے گئے تھے۔جیل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کی شناخت پریڈ ہونی ہے، لہذا اس کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں دو نومبر تک توسیع کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابدملہی نے دوران تفتیش اعترف جرم بھی کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کیا کہ 9 ستمبر کو وہ اور شفقت واردات کی نیت سے کورول گاؤں سے نکلے، موٹر وے پر گاڑی کے جلتے بجھتے انڈی کیٹر دیکھ کر اس کے پاس پہنچے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو زبردستی باہر نکالا، لوٹ مار کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔  واردات کے بعد ننکانہ اور پھر وہاں سے بہاولپور چلا گیا،جہاں ایک ماہ تک ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں پھرتا رہا، پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا جو گرفتاری کا سبب بنا۔ 

 واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا،2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا،عابد ملہی کو پولیس نے واقعہ کے 33 روز کے بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer