(سٹی42) سفر کرنے کے شوقین اب دبئی کی سیر کرسکتے اور وہ بھی فری سروس کے ذریعے،یہ سروس شہر کے 4 علاقوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بیرون ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اوریہ ہی وجہ ہے کہ ان کا اکانومی ریٹ بہتر ہے، سعودی عرب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زیادہ تر لوگ تجارت کو ترجحیح دیتے ہیں، کاروباری میں منافع کما کراپنے ذاتی کاموں میں خرچ کرتے تاکہ دوسروں سے مانگنے کی نوبت نہ آئے، عوام کے ساتھ ساتھ حکومت بھی اپنے مکینوں کے ساتھ تعاون کرتی ان کی ضروریات کا خیال کرتی ہے، اب دبئی نے شہریوں کی ایک اور مشکل حل کرتے ہوئے سفر کے لئے فری سروس کا آغاز کیا۔
دبئی میں رہنے والےایک ماہ تک اس فری سروس سے فائدہ اٹھا سکیں، سروس شہر کے 4 علاقوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔کاروباری حضرات، سکول، کالج اور دفاتر جانے والے کے لئے یہ سروس بہترین ثابت ہوگی۔انتظامیہ کا کہناتھا کہ پبلک بس سروس یا میٹروسٹیشن تک مفت سفر کی سہولت فراہم ہوگی۔ مسافر اس سروس کے ذریعے مسافر اپیلی کیشن سے اپنی منزل پر باآسانی پہنچ سکتا ہے، ایپلی کیشن سے نشست کی نشاندہی، وقت اور مسافت سے بھی آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ابتدائی طور پر چار ماہ کے لیے یہ سروس مفت ہے جس کے بعد فروری 2021 تک 20 سے 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں بھی گزشتہ دنوں اورنج لائن میڑو ٹرین چل پڑی ہے،ٹرین علی ٹاؤن رائیونڈروڈسےڈیراں گجراں تک27کلومیٹرسےزائدروٹ پر27سٹاپ کرےگی۔40 روپے یک طرفہ کرایہ کیساتھ روزانہ اڑھائی لاکھ مسافرسستی اور آرام دہ سفری سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔بزرگوں ،معذوروں، خواتین اور بچوں کے بیٹھنے کے لئے خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں۔ٹرین کی ہر بوگی کو فائر سیفٹی سامان سے مزین کیا گیا ہے۔ ٹرین میں خودکار نظام سٹیشن کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے۔