سابق چیف جسٹس مامون رشید مدت ملازمت سے قبل عہدے سے فارغ

 سابق چیف جسٹس مامون رشید مدت ملازمت سے قبل عہدے سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ چیئرمین مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل کے عہدے سے فارغ ہوگئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چئیرمین اور ممبران مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل عہدوں کے لئے نااہل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل  بینچ  کے فیصلے کی روشنی میں سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت دیگر ممبران ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عہدوں سے فارغ ہوگئے۔وفاقی حکومت نے مامون الرشید شیخ کو 4سال کے لئے چیئرمین مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل تعینات کیاتھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز مسابقتی ایپلٹ ٹریبونل کاقیام اور تعیناتیاں غیر آئینی قرار دے دی تھیں۔

ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ  کا مسابقتی کمیشن کے دائرہ اختیار کے متعلق گزشتہ روز فیصلہ سنایا گیا تھا ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے گزشتہ روز گیارہ سال پرانی درخواستوں پر فیصلہ پڑھ کرسنایا تھا ۔عدالتی فیصلے کے بعد وفاق کے زیر انتظام قائم تمام اپلیٹ ٹربیونلزکا قیام بھی خطرے میں پڑ گیا ۔

واضح رہے کہ  جسٹس مامون رشید شیخ  نئے سال 2020 کے آغاز پر  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا،وہ لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس  بنے تھے، چیف جسٹس مامون رشید شیخ 18مارچ کو ریٹائر ہوئے،وہ 2 ماہ  17 دن چیف جسٹس ہائیکورٹ رہیں،سابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھےجس کے بعد جسٹس مامون رشید شیخ لاہور ہائیکورٹ کے نئے جج بنے ۔ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 62 برس ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کیلئے یہ حد 65 برس ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer